ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی، جسے ماہرین پاک بھارت سیز فائر کے مثبت اثرات قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے 35 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت سیز فائر کے اعلان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے، جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔سرمایہ کاروں کی جانب سے پرجوش ردعمل، بیرونی سرمایہ کاری میں ممکنہ اضافے کی امید اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی توقع بھی اس بہتری کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔