جنگ بندی سے ناخوش بھارتیوں نے اپنے ہی فوجیوں پر حملہ کر دیا

 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کے ناقابل اعتبار ذرائع ابلاغ میں سے ایک ٹائمز نا ئونے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں کے ایک علاقے ناگروٹا میں پاک بھارت جنگ بندی سے ناخوش بھارتی ڈیپ اسٹیٹ کے لوگوں نے بھارت کی فوج پر حملہ کر دیا۔ٹائمز نائو کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی وردیوں میں ملبوس افراد نے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ٹائمز نائوکا کہنا تھا کہ بھارت کی ڈیپ سٹیٹ میں کچھ لوگ جنگ بندی سے ناخوش ہیں اور وہ اسی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس واقعے کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا کے دیگر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ناگروٹا ملٹری سٹیشن کے باہر بھارتی انکاروں نے مشکوک حرکت دیکھی اور اس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک سنتری زخمی ہو گیا۔