مائوں کا عالمی دن، محسن نقوی کا ماں کے عظیم کردار کو خراجِ تحسین

 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماوں کے عالمی دن کے موقع پر ماں کے عظیم رتبے اور اس کے ناقابلِ فراموش کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے اور ماں سے محبت کو کسی ایک دن تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ماں سے محبت کا رشتہ گود سے شروع ہو کر تاقیامت جاری رہتا ہے، ماں سب سے پیارا، مٹھاس سے بھرا ہوا اور خلوص و شفقت سے لبریز لفظ ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماں ایک ایسا رشتہ ہے جو سچے جذبات اور پاکیزگی کی اعلیٰ مثال ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔