بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے سابق کرکٹر فواد عالم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بنگلادیش، پاکستان کو وائٹ واش کرسکتا ہے۔ بنگلادیش اپنی مطلب کی وکٹیں بناتا ہے، ٹخنے سے اوپر گیند نہیں آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں رنز کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا، بیٹرز کو مشکلات پیش  آتی ہیں، جتنے بھی آپ کے کھلاڑی گئے ہیں ان کے میچز ہی دس سے گیارہ ہیں اور تجربہ بھی نہیں ہے۔