تہران(آئی این پی )ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا ہی نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے کہا کہ 500 سالہ ایرانی تہذیب اور ثقافت سے لیس ایرانیوں کو شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوطی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ لمبی جنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات امریکی پروپیگنڈا ہے، ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں