وزارت مذہبی امور کی پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت

وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو نہ لیا تو ان کے ملازمین کا فری حج بند کروایا جائے گا، چیئرمین قائمہ کمیٹی 
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزارت مذہبی امور نے پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرلی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ میاں ریاض پیرزادہ اور سیکرٹری ہائوسنگ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو مختلف اداروں میں ضم کرنے کے معاملے پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس کے دوران وزارت مذہبی امور کے حکام نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو اپنے ادارے میں ضم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملازمین کو اپنے ادارے میں شامل نہیں کر سکتے۔اس پر وفاقی وزیر ہائوسنگ میاں ریاض پیرزادہ نے وزارت مذہبی امور کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور وزیراعظم کے احکامات کے خلاف نہیں جا سکتی