ایران نے سکیورٹی کیمروں کو ہیک کر لیا: اسرائیل کا دعوی

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل کی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی  نے دعوی کیا ہے کہ مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد ایران سے منسلک ہیکرز نے درجنوں سیکیورٹی کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، جنہیں مبینہ طور پر جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا۔اسرائیلی سائبر ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سینکڑوں کیمرا مالکان کو خبردار اور عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ تبدیل کریں اور سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں تاکہ قومی یا ذاتی سطح پر کسی بھی سیکیورٹی خطرے سے بچا جا سکے۔