ملزم ہارون مدعی مقدمہ کی ورکشاپ میں ملازم تھا،ناجائز اسلحہ برآمد ،مقدمہ
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقہ میں شہری محمد عثمان کے گھر چوری کا معمہ حل ہوگیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال محمد تنزیل الرحمان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ہارون اور رمضان کو گرفتار کر لیاملزمان سے چوری کی گئی رقم 25 لاکھ نقدی5تولے سونے کے زیورات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہینچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن اقبال محمد تنزیل الرحمان کے مطابق ملزمان گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے تھے،ملزم ہارون مدعی مقدمہ کی ورکشاپ میں ملازم تھاایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کیامدعی مقدمہ نے چوری شدہ نقدی اور زیورات واپس ملنے پر انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے