لاہور(آئی این پی )موٹروے پولیس کی اوور سپیڈ کر نے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، خلاف ورزیوں پر 20مقدمات درج، ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان موٹروے سید عمران احمد کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ڈرائیوروں کیخلاف 4مقدمات درج کیے گئے، لاہور اسلام آباد موٹروے پر6مقدمات درج کیے گئے، ایم تھری پر ایک، M-4اور M-5پر 9ایف آئی آر درج کی گئیں۔