نریندر مودی کی خصوصی ہدایات کے بعد پاکستان کا پانی روکنے کے معاملے پر عملی کام تیزی سے جاری ہے
نئی دہلی (یواین پی)بھارتی وزیرِ بلدیات و آبی وسائل سی آر پاٹل کا کہنا ہے بھارت پانی کی ایک بوند بھی پاکستان نہیں جانے دے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا پانی مکمل طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، بھارتی وزیر سی آر پاٹل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی خصوصی ہدایات کے بعد پاکستان کا پانی روکنے کے معاملے پر زمین پر عملی کام تیزی سے جاری ہے، آنے والے برسوں میں بھارت سے پانی کی ایک بوند بھی پاکستان نہیں جانے دی جائے گی