جدہ میں او آئی سی وزرائے آبی وسائل کی کانفرنس 20 اکتوبر سے شروع

ریاض (خصوصی رپورٹ )سعودی عرب 20 سے 22 اکتوبر تک جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے آبی وسائل کے وزرا کی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ کانفرنس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون، شراکت داری اور پانی کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، سرمایہ کاری، فنانسنگ اور مشترکہ آبی منصوبوں پر گفتگو ہو گی۔ واضح رہے سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں 200 سے زیادہ آبی منصوبوں کو 6 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔