مرمت کے کام کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ‘ٹینکروں کے ذریعے پانی لیا جا رہا ہے
کراچی(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، مرمتی کام کے نام پر شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ ٹینکروں کے ذریعے پانی حاصل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں 84 انچ قطر آب کامرمتی کام مکمل کر لیاگیا ، پانی کی فراہمی مکمل طورپرشروع کردی جائے گی۔ تفصیل کے مطابق گلشن اقبال بلاک 19 میں 84 انچ قطر آب کی لائن میں رسائوآگیا تھا،جس کامرمتی کام پیر سے شروع کیاگیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 200 ملین گیلن یومیہ پانی کم فراہم کیاجارہا تھا۔اطلاعات کے مطابق 84 انچ کی لائن کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر میں پانی کانظام درہم برہم ہوکر رہے گیا، شہری پانی کی بوند بوندکو ترس گئے۔