آئی جی نے بھلوال میں تہر ے قتل کی رپورٹ طلب کر لی

 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھلوال سرگودھا کے قصبہ سالم میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹوں سمیت 3 افرادکے قتل اور 2 زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔مقتولین میں 35 سالہ عثمان، 17 سالہ نبیل اور 55 سالہ ریاض شامل ہیں۔