بھارتی قیادت پاکستان سے متعلق جنون چھوڑ کر گفتگو کا معیار بہتر بنائے دفترخارجہ

بھارت کے وزیر خارجہ کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہیں،اعلی سفارت کاروں کی گفتگو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ہونی چاہیے
بھارت حالیہ جارحیت کو جواز دینے کیلئے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا  ہے :ترجمان 
اسلام آباد  (آئی  این پی)پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے  بھارت کے وزیر خارجہ کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت اپنی دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اعلی سفارت کاروں کی گفتگو امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ہونی چاہیے، وزیر خارجہ کو اپنے عہدے کے وقار کے مطابق گفتگو کرنی چاہیے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے جھوٹے بیانیے کے ذریعے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت پاکستان مخالف بیانات سے اپنی سرحد پار دہشتگردی کو نہیں چھپا سکتا۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر پر پردہ نہیں ڈال سکتا، بھارت دہشتگردی، تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت حالیہ جارحیت کو جواز دینے کیلئے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، پاکستان پرامن بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہیدفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے