رواں برس قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی وجہ سے پانی جمع ہی نہ ہو ا
لاہور (خصوصی رپورٹ)واسا کی تیاریوں اور زیرزمین واٹر ٹینکس کی وجہ سے بارشی پانی کے نکاس کا عمل گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رہا۔پنجاب حکومت اور واسا کی جانب سے جاری کردہ سال 2024 اور سال 2025 کی تقابلی رپورٹ کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں گزشتہ برس بارش کے دوران 18 انچ تک پانی جمع ہوا تھا، جس کا نکاس 8 گھنٹے 35 منٹ میں مکمل کیا گیا۔ رواں برس قذافی سٹیڈیم میں واٹر ٹینک کی وجہ سے پانی جمع ہی نہ ہو ا۔اسی طرح ٹکہ چوک جوہر ٹا ئون میں گزشتہ برس 9 انچ تک پانی کھڑا ہوا تھا اور اس کا نکاس 4 گھنٹے 50 منٹ میں ہوا، جبکہ اس سال واٹر ٹینک کی بدولت وہاں صرف 6 انچ تک پانی جمع ہوا جو بارش کے دوران ہی نکل گیا۔ریلوے سٹیشن پر گزشتہ برس 10 انچ پونڈنگ ریکارڈ کی گئی تھی جس کا نکاس 6 گھنٹے 25 منٹ میں ہوا، مگر اس سال زیرزمین واٹر ٹینک کی بدولت ریلوے سٹیشن پر بارش کا پانی جمع نہ ہو سکا۔کریم پارک راوی روڈ پر بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔