مالی مسائل سے دوچار شہری کی خودکشی

45سالہ اظہر خان نے پھندا لے لیا ، 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، لڑکی ہسپتال میں چل بسی 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایدھی ترجمان کے مطابق شمالی چھاؤنی الفیصل ٹاؤن میں جواں سالہ لڑکی کی طبیعت ناساز ہونے کا واقعہ پیش آیا25 سالہ زینب دوران علاج سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی شمالی چھاؤنی میں صدر گول چکر کے قریب 50 سالہ نامعلوم شخص کی سڑک کنارے لاش برآمد ہوئی چوہنگ میں مالی مسائل کا شکار ہونے پر شیر شاہ کالونی کے رہائشی نے خودکشی کرلی45 سالہ اظہر خان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔