شدید دھند، لاہور سے ٹرینوں کے اوقات تبدیل

کراچی سمیت مختلف شہروں کیلئے جانے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
لاہور (خصوصی رپورٹ) شدید دھند کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی متعدد مسافر ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف ٹرینیں مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ کراچی ایکسپریس شام 6 بجے کے بجائے 6 گھنٹے 45 منٹ تاخیر سے رات 12 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ کی جائے گی۔اسی طرح لالہ موسیٰ سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس شام 5 بجکر 50 منٹ کے بجائے 6 گھنٹے 10 منٹ تاخیر سے رات 12 بجے فیصل آباد سے روانہ ہوگی، جبکہ لاہور سے میانوالی جانے والی میانوالی ایکسپریس کراچی کے لیے رات 9 بجکر 10 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے 35 منٹ تاخیر سے رات 11 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔