باسط علی نے شاہین آفریدی کی فارم پر سوال اٹھا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کی فارم پر سوال اٹھا دیا۔ سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ دو میچوں میں شاہین آفریدی کی فارم اچھی نظر نہیں آئی، وہ رنز دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اسپنرز دباؤ میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹرز اسپن کھیلنے کے ماسٹر ہیں جب تک پاکستان کے فاسٹ بولر ابتدائی وکٹیں نہیں لیتے تو اسپنرز بہت زیادہ دباؤ میں  آسکتے ہیں۔باسط علی نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز عثمان طارق، ابرار احمد اور محمد نواز کو بھی جلد وکٹیں لینی ہوں گی۔