ڈی آئی خان میں فائرنگ ، ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ، ڈی ایس پی عدنان شدید زخمی ہوئے
لاہور(نیٹ نیوز) ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی پہاڑپور عدنان بھی شدید زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان بھاری نفری کے ہمراہ پینالہ پہنچ گئے ،سرچ آپریشن جاری ہے