نئے پارلیمانی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 3 مارچ کو طلب کئے جانے کا قوی امکان  ہے،پارلیمانی ذرائع
اسلام آباد(آن لائن)نئے پارلیمانی سال کے آغازپرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر مملکت کے خطاب کیساتھ تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 3 مارچ کو طلب کئے جانے کا قوی امکان  ہے۔تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔