جھگڑے پربہن قتل

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ کھڈی والا بشمولہ مہمونوالی میں بھائی نے معمولی جھگڑ ے پر فائر نگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ریاست کا اپنے گھر میں معمولی جھگڑا ہوگیا ،جس سے مشتعل ہوکر شبانہ بی بی کو 12 بور رائفل سے فائر مارکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا اور کارروائی شروع کردی ہے۔