جھگڑے پر بھابھی قتل

دیور عدنان نے2 ساتھیوں کیہمراہ 5بچوں کی ماں رمشا پرڈنڈوں کیوارکیے،ملزم فرار ہو گئے 
سانگلاہل (خصوصی رپورٹ) محلہ ماڈل ٹا ئون گھوڑے والا چوک میں دیور نے اپنے2ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھابی کوڈندوں کیوارکرکے قتل کردیا،ملزم 2ساتھیوں سمیت فرارہوگیا،تھا نہ سٹی پولیس نے مقتولہ کے والد محمد یسٰین کی مدعیت میں عدنان عرف چاند سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کردیا، مقتولہ رمشا 5بچو ں کی ماں تھی،بتایا گیا ہے کہ رمشا کی ملزم عدنان عرف چاند کے بھائی محمد آصف سے شادی ہوئی تھی،گزشتہ روز رمشانے اپنے والد محمد یسٰین کو بتایا کہ کہ وہ اپنے خاوند سے ناراض تھی اور اس کا اپنے دیور عدنان عرف چاند سے جھگڑا ہوا ہے،جس پر مکو آنہ فیصل آباد کیرہائشی محمد یسٰین نے اپنے ساتھیوں نعیم اور عارف کے ہمراہ اپنی بیٹی کو سمجھایا ، پھر وہ کمرے میں چائے پینے لگ گئے،اس دوران باہر سے عدنان عرف چاند اپنے2ساتھیوں کے ہمراہ نمک مرچ پیسنے والا ڈنڈا لے کر آگیا،اسکے ساتھیوں نے رمشا کو پکڑے رکھا اور عدنان ڈنڈے کے وار کرتا رہا،جس کینتیجہ میں رمشا موقع پر دم توڑ گئی۔