بچوں کوتھپڑمارنے پربہن قتل

بھائی انصر گھر آیا تو نازیہ بچوں کو تھپڑ مار رہی تھی ،پستول سیگولی ماری،ملز م فرار،مقدمہ درج
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)بچوں کو تھپڑ مارنے کی رنجش پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، نواحی گا ئوں 10/14-L کے رہائشی انصر گزشتہ شب گھر آیا تو اسکی بہن نازیہ بچوں کو تھپڑ مار رہی تھی، جس پرطیش میں آ کر انصر نے پستول سے فائرنگ کرکے نازیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ کسووال نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور تفتیش شروع کر دی، پولیس تھانہ کسووال نے مقتولہ کی والدہ ننھی بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔