کبوتر و دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں
    فیصل آباد (یو این پی)حکومتِ پنجاب نے کبوتر اور دیگر پرندے رکھنے والوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کبوتر بازوں کے چھتوں پر پنجرے ہوٹنگ ہوائی فائرنگ کی شکایات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرینڈ آپریشن کی اجازت دی کبوتر بازوں سے تنگ شہروں اور دیہاتوں میں موجود محلے دار پولیس ہیلپ لائن 15 پر یا متعلقہ ادارے کو اطلاع دیں.اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گااور کبوتر باز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس آپریشن کا آغاز سرگودھا شہر سے شروع ہونے والے کبوتر بازوں کے خلاف یہ آپریشن اب پورے پنجاب میں متواتر سے جاری رہے گا گھر کی چھتوں پر کبوتر رکھنے والوں کے لیئے حکومت پنجاب کا 48 گھنٹوں تک آپریشن متوقع ہے۔