پنجاب کے کالجز میں طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم

پنجاب کے کالجز میں طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم

پنجاب کے کالجز میں طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کا مقصد جدید تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس متعارف کروائی ہے، جس سے طالبات کو آن لائن تحقیق، تعلیمی مواد تک آسان رسائی اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد تعلیم میں معیار اور سہولت دونوں کو بہتر بنانا ہے۔طالبات نے اس سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فری وائی فائی کی بدولت روزمرہ کے تعلیمی کام آسان ہوں گے اور وہ نیٹ کے ذریعے مضامین اور تحقیق کے لیے سہولت حاصل کر سکیں گی۔

کالج کی ٹیچر نے بھی اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ سیف سٹی کی ہدایات اور کوششوں کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں وائی فائی نصب کیا گیا، جس سے طالبات کو جدید تعلیمی سہولت میسر آئے گی۔یہ اقدام تعلیمی نظام میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ طالبات کو تعلیمی وسائل تک فوری رسائی بھی فراہم کرے گا۔