امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ہیورڈ میں زیرِ زمین گیس لائن کے دھماکے سے ہنگامہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے، جبکہ تین عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ مقامی حکام نے جائے حادثہ پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر پہنچا دی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکے کے سبب علاقے میں شدید دھواں اور ملبہ پھیل گیا، جس سے مقامی رہائشی خوفزدہ ہو گئے اور متعدد افراد کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے علاقے کو سیل کر کے مزید ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لائن میں لیکج کی وجہ سے ہوا، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں۔