امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وینزویلا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام پر زمینی کارروائی کی نوبت آ سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا وینزویلا سے منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے اور صورتحال اب زمینی کارروائی کے قریب پہنچ گئی ہے۔امریکا نے حالیہ دنوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا، جو دہشت گرد نیٹ ورکس کی مدد کرنے اور وینزویلا و ایران کے درمیان تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہا تھا۔امریکی اقدامات کے تسلسل میں واشنگٹن نے مزید 6 بحری جہازوں اور وینزویلا کے صدر کے خاندان کے تین افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔دوسری جانب وینزویلا نے امریکا کے اقدامات کو غیر قانونی دباؤ قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔