پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرنے کے معاملے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ 20 روز پرانا ہے اور اس دوران اسپتال کے ڈائریکٹر سے کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر انتظامیہ سے وضاحت مانگی گئی۔اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ انتظامیہ نے ڈاکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین روز میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔