پاکستان سمیت دنیا بھر میںورلڈہیلتھ کوریج ڈے آج منایا جائے گا

جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میںورلڈہیلتھ کوریج ڈے 12دسمبر جمعہ کو منایا جائے گا جس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کو بغیر کسی امتیاز کے صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگ آج بھی مکمل طور پر صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اگرچہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر میڈیکل پریکٹس اور دیگر متعلقہ شعبوں میں کافی ترقی ہوئی ہے، اس کے باوجود بھی نہ صرف ملک بھرمیں بلکہ عالمی سطح پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد یونیورسل ہیلتھ کوریج کا فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے