موٹر سائیکل لائسنس : ریلیف میں 4 روز باقی

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں ریلیف جاری ،صرف 4 روز باقی ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر لائسنسنگ سہولیات کی فراہمی میں تیزی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ 7ہزار 674شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،8ہزار 300 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،9ہزار 422 شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔