4سٹے باز سرکاری مہمان

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او پرانی انارکلی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سٹے بازی کرنے والے 4 ملزمان وقاص، فیاض ،شہزاد اور زاہدکوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر تاش جواء کھیلتے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا۔ؒ