ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی
سیکورٹی کیلئے انتظامات کئے‘بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے:سیکرٹری داخلہ
اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے احتجاج پر توہینِ عدالت کیس میں حکومت نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں وفاقی حکومت نے اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ہدایات کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے باربار رابطہ کرکے بتایا گیا کہ احتجاج کے لیے نئے قانون کے تحت درخواست دیں۔حکومتی جواب میں مزید کہا گیا کہ ہمارے رابطہ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دی گئی، انہیں مخصوص جگہ سے متعلق بھی کہا گیا لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈی چوک کی طرف پیش قدمی جاری رکھی۔ سیکرٹری داخلہ نے جواب میں کہا کہ انتظامیہ نے شہریوں کی کم سے کم مشکلات کے لیے شہر میں سکیورٹی کے انتظامات کیے، بطور سول سرونٹ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے