روس میں گزشتہ 4 سال سے قید سابق امریکی فوجی رابرٹ گلمین رہائی کے بعد امریکہ پہنچ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رابرٹ گلمین کی سزا معاف کرنے کی رضامندی ظاہر کی، اور انہیں صحت کی خرابی کے باعث انسانی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے بات چیت کے بعد انسانی بنیادوں پر رابرٹ گلمین کی رہائی ممکن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ روس نے بدلے میں کسی روسی قیدی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا۔رابرٹ گلمین کو 2022 میں روسی پولیس افسر پر تشدد کے الزام میں ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ گزشتہ 4 سال سے روس میں قید تھے۔رہائی کے بعد، وہ امریکہ پہنچ گئے ہیں۔