کوٹ ادورکشہ حادثہ:نہر سے مزید 9لاشیں برآمد

3خواتین،ایک مرد اور8 بچے شامل، لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری
ورثا ء غم سے نڈھال، علاقے کی فضاء سوگوار،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس 
کوٹ ادو(خصوصی رپورٹ)کوٹ ادو میں رکشہ حادثے کے بعد نہر سے مزید 9لاشیں برآمد، اموات 12ہوگئیں،مرنیوالوں میں 3خواتین،ایک مرد اور8کمسن بچے شامل،کشتیوں اورسکوبا ڈائیونگ سے لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔ورثا ء غم سے نڈھال، علاقے کی فضاء  سوگوار،وزیراعلیٰ کا لواحقین سے اظہار افسوس و ہمدردی۔لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم،ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم اور ڈی پی او منصور قمر موقع پر موجود،اہل علاقہ کے مطالبہ پر کینال کا پانی کم کرا دیا گیا،ریسکیو آپریشن میں آسانی پیدا ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے قریب مظفرگڑھ کینال میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ گرنے کیافسوسناک حادثیکیبعدریسکیوکوٹ ادواورمظفرگڑھ کی مشترکہ ٹیموں کا بڑا سرچ آپریشن مسلسل 25گھنٹے سیجاری ہے،ریسکیو کے مطابق حادثے میں اب تک 12افراد کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں جن میں دلاور ولد عبدالرشید عمر14سال،منیب ولد رشید عمر7سال،سکینہ بی بی زوجہ اللہ دتہ عمر58سال،سمیرا بی بی دختر محمد شفیق عمر15سال،محمد صائم ولد محمد اقبال،محمد ثبیتین ولدمشرف عمر7سال،راجوولد محمد اقبال عمر9سال،ظریف ولد وزیر احمد عمر11سال،اقبال بی بی زوجہ فدا حسین عمر35سال،کلیم اللہ ولد بشیر احمد عمر13سال،محمد جلال ولد محمد اقبال عمر12سال اورمحمد علی ولد محمد شفیق عمر5سال شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی جہاں ہر آنکھ اشکبار تھی اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ریسکیو ٹیمیں نہر کے 20کلومیٹر علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کرچکی ہیں،دوسری جانب مظفرگڑھ کینال سینکلنے والی ایک چھوٹی لنک نہر سے بھی ایک بچے کی تیرتی ہوئی لاش ملی جسے اہل علاقہ نینہر سینکال لیا۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے ہدایت کی کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام دستیاب وسائل و مشینری کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کی تلاش ہرممکن طور پریقینی بنائی جائے۔