والدین سوشل میڈیا پر آنیوالی غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں:سیکرٹری سکولز
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی، سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھلیں گے،تعطیلات میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، والدین سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر توجہ نہ دیں،سوشل میڈیا پر تعطیلات میں اضافے کی خبر یں بے بنیاد ہیں،شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے مزید کہا کہ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ زیرِ غور نہیں،سکولوں کی دوبارہ اوپننگ مقررہ شیڈول کے مطابق ہوگی، تعلیمی اداروں میں طلبہ کی واپسی سے قبل ضروری انتظامات مکمل کر رہے ہیں۔