سیلاب سے متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد دوبارہ کھلیں گے

پانی ہونے کے باعث بچوں کا داخلہ ممکن نہیں،طلبہ کو ٹینٹ سکولوں میں تعلیم دینے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تدریسی عمل تاحال مفلوج ہے جبکہ محکمہ تعلیم جھنگ اور محکمہ بلڈنگ سکولوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔میڈیا  رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 229سکول متاثر ہوئے ہیں جن میں سے66سکولوں کی چاردیواریاں تاحال سیلابی پانی کی زدمیں ہیں اور107سکولوں کے اندر سیلابی پانی جمع ہے۔سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے طلبہ کو ٹینٹ سکول میں تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اورمتاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعدہی دوبارہ کھلیں گے۔