پی پی 87 میانوالی 3 میں ضمنی الیکشن ،17امیدواراہل قرار

 طارق احمد خانی اور بابر خان سوانسی کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے 
 میانوالی (خصوصی رپورٹ)پی پی 87 میانوالی 3 میں ملک احمد خان بھچر کی نا اہلی کے بعد کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 38 افراد نے ڈسٹرکٹ کورٹس میانوالی میں درخواستیں وصول کیں ،19 افراد نے کاغذات جمع کروائے تاہم ان میں سے بھی دو افراد طارق احمد خانی اور بابر خان سوانسی کے کاغذات مسترد کر دیئے گئے، فارم 32 کے 17 اہل امیدواروں کی لسٹ میں انعام اللہ خان ، جہانزیب نیازی ، زبیر حمزہ خان ، سجاد احمد ملک ، شاہد مسعود خان، شہر بانو، حمیر نیازی ، عادل عبداللہ خان ، عائشہ احمد ، علی حیدر نور خان ، محمد اشفاق سیفی ، محمد ایاز خان ، محمد ایاز خان نیازی ، محمد آفتاب خان ، محمد خالد مسعود خان , محمد زبیر خان، محمد طیب اور منزہ فاطمہ شامل ہیں،توقع ہے کہ ان میں جن میں سے کچھ امیدوار دستبردار ہو جائیں گے۔