کیمپ جیل کا قیدی دوران علاج چل بسا ،کرنٹ لگنے سے فیکٹری ملازم مارا گیا ، نشے کے عادی کی لاش ملی
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق کیمپ جیل کا ایک قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ساندہ کلاں کا رہائشی 65 سالہ امیر علی بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار تھا۔ کٹ لکھپت میں کرنٹ لگنے سے فیکٹری ملازم 35 سالہ سعد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔سول لائنز کے علاقہ سٹیٹ بینک روڈ پر فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی عمر تقریباً 50 سال بتائی جاتی ہے اور وہ بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔