لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر نقب زن گینگ کے خلاف پولیس کاروائی کر رہی ہے۔ ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں سرغنہ زیشان عرف شان، دلشاد اور غلام محی الدین شامل ہیں۔ملزمان سے دو موٹر سائیکلیں، الیکٹرک موٹر، موبائل فونز، نقدی اور نقب زنی کے آلات کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان پہلے گھروں کی ریکی کرتے اور پھر وارداتیں کر کے فرار ہوتے تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشنز کو حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔