اسرائیلی فوجی نے ڈیوٹی جانے سے پہلے خودکشی کرلی

تل ابیب (آئی این پی ) اسرائیل کے ایک رضاکار فوجی نے غزہ میں  ڈیوٹی پر جانے سے صرف دو روز پہلے خودکشی کرلی۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والی فوجی کی والدہ نے بتایا کہ غزہ میں کیے گئے انسانیت سوز مظالم نے اس کے بیٹے کی روح کو زخمی کر دیا تھا اور وہ کئی راتوں سے سو نہیں پا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ نفسیاتی دبا مزید فوجیوں کو بھی خودکشی پر مجبور کر سکتا ہے۔ رواں برس اب تک 18 اسرائیلی فوجی اپنی جان لے چکے ہیں، جبکہ کئی رضاکار فوجی ڈیوٹی پر واپس آنے سے انکار کر چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد اس کا خاتمہ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیا فوجی آپریشن جلد مکمل کر لیں گے۔