بلوچستان حکومت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فارغ کردیا

کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان میں ایک میڈیکل کالج اور اسپتال کے اہم منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر حکومت نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فا رغ کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التوا منصوبے کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پروجیکٹ ڈائریکٹر کی چھٹی کر دی گئی اور اب منصوبے پر کام محکمہ مواصلات کرے گا۔اس سلسلے میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، لیڈر آف اپوزیشن میر یونس عزیز زہری اور اعلی حکام نے شرکت کی۔