چوری شدہ موٹر سائیکل مالک کے سامنے آ گئی، چور موقع پر فرار ہو گیا

چوری شدہ موٹر سائیکل مالک کے سامنے آ گئی، چور موقع پر فرار ہو گیا

لاہور: چوری شدہ موٹر سائیکل پر مالک کی نظر پڑی، مگر چور فرار ہوگیا، سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سوالات

لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا جب ایک چوری شدہ موٹر سائیکل کو پولیس کے بجائے اتفاقاً مالک نے ٹریس کرلیا۔فضل نامی نوجوان کی موٹرسائیکل 11 اپریل کو ایبٹ روڈ سے چوری ہوئی تھی۔ چور نے اگلے ہی روز موٹر سائیکل کو مصروف شاہراہ کینال روڈ پر دوڑایا۔ ایک دن بعد، چور ڈاکٹر اسپتال کے قریب کینال روڈ پر موٹر سائیکل چلاتا ہوا دکھائی دیا، جس پر مالک نے اپنی موٹر سائیکل پہچان کر تعاقب کرنے کی کوشش کی۔موٹر سائیکل کے مالک نے الزام عائد کیا کہ اس نے چور کو روکنے کی کوشش کی اور پولیس کو 15 پر متعدد بار کالز کیں، مگر کوئی رسپانس نہ ملا۔ چور ایک بار پھر موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد، سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔