لاہور(نیٹ نیوز)اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہوگی جب کہ اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلنڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔نیشنل بینک اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی تمام اشیا اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔