امریکا عالمی تجارتی نظام کا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے:ڈبلیو ٹی او

واشنگٹن کی جانب سے تجارتی نقصان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، ڈائریکٹر جنرل اینگوجیا اوکونجو ویلا کاآرٹیکل
     واشنگٹن(یواین پی) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل اینگوجیا اوکونجو ویلا کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں تفصیلی اعداد و شمار کے ذریعے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ امریکا نہ صرف عالمی تجارتی نظام کا فائدہ اٹھانے والا ملک ہے بل کہ خدمات کے شعبے میں بھی اسے واضح برتری حاصل ہے۔ مضمون کے مطابق امریکا کا تجارتی نقصان کا نظریہ سراسر بے بنیاد ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر جنرل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں امریکا کی خدمات کی برآمدات نے ایک ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کیا، جو عالمی خدمات کی تجارت کا 13 فیصد ہیں۔ بڑی معیشتوں کے ساتھ خدمات کے شعبے میں امریکا کا تجارتی سر پلس زیادہ ہے اور 2024 میں اس کا کل سرپلس تقریباً 300 ارب ڈالر تھا۔