تیز گڑھ گا ئوں کے قبرستان سے ملنے والی لاش کو جانوروں نے نوچا ہوا تھا
بیگم کوٹ فیملی پارک سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں مختلف واقعات میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں بر آمد ،پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق مناواں کے علاقے تیز گڑھ گا ئوں کے قبرستان سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی جس جانوروں نے نوچا ہوا تھا اور وہ ناقابل شناخت ہو چکی ہے دوسرے واقعہ شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ فیملی پارک سے بھی 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی ہے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی