حکومت نے پیر تک لانگ مارچ کی حتمی کال موخر کرنے کا کہا ہے‘لیوی ختم ہونی چاہیے:مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے حکومت نے پیر تک لانگ مارچ کی حتمی کال موخر کرنے کا کہا ہے، اگر حکومت ریلیف نہیں دیتی تو دھرنے ملک بھر سے اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے۔اسلام آباد میں وفد کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا پنجاب ہاؤس میں جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کا بات چیت کا دوسرا دور ہوا ہے۔ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کے لیے ریلیف چاہتے ہیں۔ لیوی ختم ہونی چاہیے، ہم نے حکومت کا چھ نکات پیش کیے تھے۔
حکومت کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کوئی جواب نہیں۔ حکومت نے تین دن مانگے تھے، بیوروکریٹس مشکلات کا پہاڑ پیش کردیتے ہیں۔