والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی بروقت اقدامات کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کیونکہ مون سون کے آغاز پر خطرناک عمارتوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔
اتھارٹی نے راستوں سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت بحال کر دی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اسلام گل نے بتایا کہ خطرناک مکانات کے لیے نوٹسز جاری کر کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے کہا کہ عوامی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔اتھارٹی کے مطابق مون سون سیزن میں کسی نقصان سے بچاؤ کے لیے سروے، مکانات کی انخلا مہم اور نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔