بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں  بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔دبئی میں کھیل جانے والے میچ میں  بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای  کی ٹیم  پہلے کھیلتے ہوئے 13.1 اوور میں 57رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یو اے ای کے9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی  داخل نہ ہو سکے۔بھارت نے 58 رنز کا ہدف4۔3 اورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما 16 گیندوں پر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔شبمن گل20 اور سوریا کمار یادیو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یو اے ای کی طرف سے جنید صدیقی نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔