بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر کھلاڑیوں کو کھانے کے نام پر مبینہ طور پر 35 لاکھ روپے کے کیلے خریدنے کا الزام سامنے آیا ہے، جس پر اترپردیش ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی اے یو کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کھلاڑیوں کو صرف کیلے اور پانی فراہم کرنے کے لیے یہ غیر معمولی اخراجات دکھائے گئے۔ اس پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت جسٹس منوج کمار تیوری کر رہے ہیں۔درخواست گزار سنجے راوت اور دیگر نے مؤقف اختیار کیا کہ کھانے کے نام پر کروڑوں روپے کا فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا ہے، جس سے بی سی سی آئی کی گورننس اور فنڈز کے شفاف استعمال پر سنجیدہ سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 19 ستمبر کو مقرر ہے، جہاں عدالت بی سی سی آئی سے اس مبینہ خرچ پر وضاحت طلب کرے گی۔