پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خریدنے کے بعد اسٹور مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

پاکستانی کھلاڑی پر بیٹ خریدنے کے بعد اسٹور مالک کو ادائیگی نہ کرنے کا الزام

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران پاکستانی کرکٹر پر سامان خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کرکٹر پر نیوجرسی کے ایک اسٹور سے کرکٹ بیٹ خریدنے کے بعد ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر نے تین اعلیٰ معیار کے بیٹ خریدے تھے، تاہم اسٹور کے مالک کو ادائیگی نہیں کی۔اسٹور مالک نے خود نیویارک جا کر بیٹس کرکٹر کو فراہم کیے تھے، مگر بعد ازاں کئی بار پیسے کے تقاضے کے باوجود کرکٹر نے جواب نہیں دیا۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آ چکا ہے، جہاں صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو اس سے پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔